بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 9.36 پیسے اضافہ کردیا گیا

10:47 PM, 27 Oct, 2022

نیپرا نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں  9.36 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے ۔ نیپرا  کے مطابق  بجلی کی قیمت میں اضافہ  ستمبر کیلئے   کیا گیا ہے ۔نیپرا ذرائع کے مطابق ستمبر میں ہائیڈل سے 34فیصد،کوئلے سے 11 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ستمبر میں آر ایل این جی سے بجلی کی پیداوار 14 فیصد رہی۔

 واضح رہے کہ سی پی پی اے کی جانب سے بجلی 20 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی تھی ۔

مزیدخبریں