بلوچستان اسمبلی میں اراکین اسمبلی کی حفاظت کیلئے لیویز اہلکار تعینات کرنے کی قرارداد منظور

بلوچستان اسمبلی میں اراکین اسمبلی کی حفاظت کیلئے لیویز اہلکار تعینات کرنے کی قرارداد منظور

کوئٹہ :بلوچستان اسمبلی نے اراکین اسمبلی کے تحفظ کے لیے لیویز اہلکار فراہم کرنے کی قرا رداد منظور کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق  بلوچستان اسمبلی کا اجلاس   قائمقام اسپیکر بابر موسیٰ خیل کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں  ارکین اسمبلی کی جانب سے    تعلیمی اداروں میں بچوں کو   بلوچی ، براہوی ، پشتو اور دیگر مادری زبانوں میں تعلیم دینے  اور  گوادر میں یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے قرار دادیں پیش کی گئیں جنہیں بحث مباحثے کے بعد  اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا ہے ۔ 

مصنف کے بارے میں