عدالت عظمیٰ کے ججز کیخلاف شکایات، سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس

عدالت عظمیٰ کے ججز کیخلاف شکایات، سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس
سورس: File

اسلام آباد: ججز کے خلاف شکایات کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آج ساڑھے گیارہ بجے ہو گا۔ 

سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے ججز کیخلاف  دو درجن سے زائد  درخواستوں کو زیر غور لایا جائے گا۔ 

 یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی سمیت دیگر ججز کے خلاف شکایات سپریم جوڈیشل کونسل میں آئی تھیں۔ سپریم کورٹ کے ججز کیخلاف مختلف پرائیوٹ افراد کی جانب سے درخواستیں جمع کرائی گئی تھیں۔ 

سپریم جوڈیشل کونسل سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجاز الاحسن، لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی اور بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نعیم افغان پر مستمل ہے۔ 

مصنف کے بارے میں