امریکی ہریکین سینٹر کی جانب سے طوفان میلیسا کے بارے میں نئی وارننگ، شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ

02:11 PM, 27 Oct, 2025

نیویارک : امریکی ہریکین سینٹر نے سمندری طوفان میلیسا کی شدت میں اضافے کی وارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو شدید بارشوں اور سیلاب کے خطرے سے آگاہ کیا ہے۔ ہریکین سینٹر نے بتایا کہ طوفان میلیسا کیٹیگری 4 میں داخل ہو چکا ہے اور اس وقت کیوبا سے امریکہ کی جانب بڑھ رہا ہے، جس سے خطے میں تباہی کا خدشہ ہے۔

قبل ازیں یو ایس نیشنل ہریکین سینٹر نے طوفان کے مزید خطرناک ہونے کے بارے میں خبردار کیا تھا اور کہا تھا کہ اس کا رخ اب امریکہ کی جانب ہے، جو مزید مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔

طوفان کی شدت کے باعث ڈومینکن ری پبلک میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے ٹریفک شدید متاثر ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں، کئی کھیلوں کے مقابلے منسوخ کر دیے گئے ہیں اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

امریکی حکام نے عوام سے کہا ہے کہ وہ اس طوفان کے اثرات سے بچنے کے لیے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اور جس علاقے میں طوفان کی شدت زیادہ ہو، وہاں فوری طور پر پناہ گاہوں کا رخ کریں۔

مزیدخبریں