ڈونلڈ ٹرمپ کی حماس کو دھمکی، یرغمالیوں کی واپسی نہ ہوئی تو کارروائی ہو گی

02:56 PM, 27 Oct, 2025

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر غزہ میں یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہیں کی گئیں تو امن معاہدے میں شامل ممالک مشترکہ کارروائی کریں گے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اگلے 48 گھنٹوں میں غزہ میں یرغمالیوں کی واپسی کے حوالے سے پیشرفت پر گہری نظر رکھیں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں پائیدار امن کے قیام کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے لیے ایک ٹاسک فورس بھی جلد تشکیل دی جائے گی۔ امریکی صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اگر ضرورت پڑی تو قطر غزہ میں امن فوج بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ روسی صدر ولادی میر پوٹن سے ملاقات نہیں کریں گے جب تک کہ غزہ میں امن معاہدے کا امکان واضح نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ امن کی کوششوں میں ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، مگر اگر حماس نے یرغمالیوں کی واپسی کو یقینی نہ بنایا تو اس کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔

مزیدخبریں