پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی

12:59 PM, 27 Oct, 2025

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران آج (پیر) کو شدید مندی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کمی کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 766 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

گذشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 163,304 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس سے آج کی مندی کی شدت مزید واضح ہو گئی۔

مزیدخبریں