انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

12:33 PM, 27 Oct, 2025

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ یہ کارروائی 26 نومبر کے احتجاج کے دوران تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کی سماعت کے دوران علیمہ خان کی غیر حاضری پر کی گئی۔

اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی اور علیمہ خان کی عدم پیشی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ نہ صرف علیمہ خان بلکہ ان کے وکلا بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ اس پر پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے عدالت میں پانچ گواہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملزمہ مسلسل عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کے رویے کے باوجود دیگر گواہ اور ملزمان عدالت میں پیش ہو رہے ہیں۔

عدالت نے علیمہ خان کی غیر حاضری پر ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے نادرا، سٹیٹ بینک اور ڈی جی امیگریشن سے علیمہ خان کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کی رپورٹ بھی طلب کی۔ عدالت نے اس مقدمے کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں