اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے ڈائریکٹر جنرل وقار الدین سید کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
اس بارے میں ہیڈ آف پروگرامنگ نیو نیوز رضوان جرال کا کہنا ہے کہ ذرائع کے مطابق ڈی جی پر مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، جس کے بعد انہیں عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وقار الدین سید کی تبدیلی مقتدر حلقوں کے جاری کلین اپ آپریشن کا حصہ ہے۔ نئے ڈی جی کے لیے ایڈیشنل آئی جی کامران یوسف اور سینئر پولیس افسر سید خرم کے نام زیرِ غور ہیں۔ دونوں افسران کو ادارے کی آئندہ قیادت کے لیے ممکنہ امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔
تاہم تاحال حکومت یا وزارتِ داخلہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔ وقار الدین سید کو اپریل 2025 میں ادارے کا پہلا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا تھا۔
این سی سی آئی اے بھی کرپشن کی نظر ہوگئی۔۔ حکومت نے نیا ڈی جی لگانے کافیصلہ کرلیا، بڑی خبر آگئی!#NeoNews #BreakingNews #NCCIA #Corruption @JarralRiz pic.twitter.com/2OtE1gIBuh
— Neo News (@NeoNewsUR) October 27, 2025