کراچی : عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور ملکی معاشی حالات کے باعث سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی واقع ہوئی ہے۔ فی تولہ سونا 3 ہزار 300 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 30 ہزار 362 روپے ہو گیا ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 829 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 68 ہزار 966 روپے پر بند ہوئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کے لیے یہ موقع سونے میں سرمایہ کاری کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔