مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ وہ کل تک استعفیٰ دینے کا امکان رکھتے ہیں، تاہم اسمبلی تحلیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
نمائندہ نیو نیوز چوہدری نصیر کا اس بارے میں کہنا ہےکہ وزیراعظم نے کہا جس گھر میں میں پیدا ہوا، اپنی خاطر اسے آگ نہیں لگاؤں گا۔ جب تک اختیار ہے، اپنے فرائض سرانجام دیتا رہوں گا۔" انہوں نے مزید کہا کہ وہ واحد وزیراعظم ہیں جنہوں نے بھرا ہوا خزانہ خالی نہیں کیا۔
چوہدری انوار الحق نے اعلان کیا کہ آنے والے دنوں میں وہ ایک پریس کانفرنس کریں گے تاکہ ملکی اور سیاسی صورتحال پر عوام کو آگاہ کریں۔