ایماند ار سوڈانی نے سعودی شہری کے لاکھوں ریال قیمتی زیورات پہنچا کر سب کے دل جیت لیے

ایماند ار سوڈانی نے سعودی شہری کے لاکھوں ریال قیمتی زیورات پہنچا کر سب کے دل جیت لیے

خمیس مشیط:خمیس مشیط میں مقیم سوڈانی شہری نے 2لاکھ 50 ہزار ریال مالیت کے سونے کے زیورات کا پرس مالک کو پہنچا دیا۔ تفصیلات کے مطابق عبدو عبدالرحیم مصطفی نے سبق کو بتایا کہ وہ خمیس مشیط میں ڈیوٹی سے گھر واپس جارہا تھا۔

اچانک اسکی نظر تیز رفتار گاڑی سے گرتے ہوئے ایک پرس پر پڑی۔ وہ پرس اٹھا کر گھر لے گیا۔ کھولا تو پتہ چلا کہ اس میں زیورات ، نقدی او راحوال مدنیہ کا شناختی کارڈ رکھا ہوا ہے۔ اپنے ایک دوست کی مدد سے پرس کے مالک کو تلاش کرکے رابطے کی کئی بار کوشش کی۔

مالک نے ٹیلیفون نہیں اٹھایا۔ بالاخر رابطے کا جواب دیا تو اس نے اس سے پتہ دریافت کرکے اسے اسکا پرس پہنچا دیا۔ مقامی شہری نے زیورات ، نقدی اور شناختی کارڈ حوالے کرنے پر سوڈانی شہری کا نہ صرف شکریہ ادا کیا بلکہ اسے مالی تحفہ بھی پیش کیا۔

سوڈانی شہری کی طرف سے بیگ دیتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہو چکی ہے ۔