اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی ، عمران خان مضبوط ترین امیدوار

05:21 PM, 27 Sep, 2017

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان موجودہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے بعد اس عہدے کیلئے مضبوط ترین امیدوار تصور کیے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے پوری طرح سرگرم ہوچکی ہے اور اس سلسلے میں ایم کیو ایم کو اپنے ساتھ ملالیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے ابھی تک اپوزیشن لیڈر کیلئے نام فائنل نہیں کیا اور اگر منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا تو اپوزیشن لیڈر کے امیدوار شاہ محمود قریشی کی بجائے چیئرمین تحریک انساف عمران خان خود اس عہدے پر براجمان ہوں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ 20 ستمبر کو پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کیلئے شاہ محمودقریشی کی بجائے عمران خان کے نام پر اتفاق کیا گیا۔

مزیدخبریں