ممبئی: بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں معروف شخصیات کی زندگی پر فلم بنانے کا رجحان بہت پرانا ہے۔ ایم ایس دھونی، کپل دیو، محمد اظہر کے بعد اب بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان متھالی راج پر بالی وڈ فلم بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کی کپتان متھالی راج کی حقیقی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان سامنے آیاہے۔ وائیاکوم 18 موشن پکچرز کی جانب سے میتھالی راج سے ان کی زندگی پر فلم بنانے اور فلمی حقوق حاصل کرنے کی لئے کمپنی نے ان سے ملاقات کی ہے۔ کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم کے حوالے سے امید ظاہر کی ہے کہ اس فلم سے نوجوان لڑکیاں اچھا پیغام حاصل کریںگی۔