لاہور :وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے طلباو طالبات کی سہولت کے پیش نظرکنٹرولر امتحانات کی سفارش پرامتحانی ضابطوں میں ہوئی ترمیم کے بعد بی اے /بی ایس سی سالانہ امتحانات کے تمام مضامین میں فیل ہونے والے امیدواروں کو ضمنی امتحانات دینے کی اجازت دے دی ہے۔
اس ضمن میں جاری نوٹیفیکشن کے مطابق بی اے /بی ایس سی سالانہ 2017ء پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے تمام مضامین میں فیل ہونے والے امیدواران ضمنی امتحانات 2017ء کیلئے داخلہ جمع کراسکتے ہیں۔