نیویارک:دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے صارفین کو خوشخبری سنا دی ، گوگل نے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ویب سائٹس پر نئی اسٹوریز شائع کرنے والے صارفین کو انعام دیا جائے گا۔
گوگل کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نئے پبلشرز کی پذیرائی کا مقصد انٹرنیٹ سے جعلی خبروں کا خاتمہ ہے۔ اس اقدام کے ذریعے ویب سائٹس کے معیار کو مزید وسعت اور صارفین کو صحت مندانہ سرگرمی فراہم کی جاسکے گی۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل نے ویب سائٹس مانیٹر کرنے والی امریکی ویب سائٹس سے معاہدہ کیا ہے جو نئی اسٹوریز پر نظر رکھیں گی۔
گوگل نے خبریں پبلش کرنیوالے صارفین کو انعام دینے کا فیصلہ کر لیا
10:38 PM, 27 Sep, 2017