آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز،قومی ٹیم کا اعلان

آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز،قومی ٹیم کا اعلان
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور : آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے17 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 17 رکنی اسکواڈ کی قیادت سرفرازاحمد کریں گے جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر کو ڈراپ کر کے ان کی جگہ وہاب ریاض کو موقع دیا گیا ہے۔ 


اس کے علاوہ اظہرعلی، فخرزمان، امام الحق، بابراعظم، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، حارث سہیل، یاسرشاہ، شاداب خان، بلال آصف، محمد عباس، حسن علی، فہیم اشرف  ،میرحمزہ اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگی جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ ٹیم کا اعلان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی کنڈیشنز کو دیکھ کر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ دبئی میں 7 اکتوبر سے کھیلا جائے گا۔