سابق وزیر اعظم کی اہلیہ اور سابق چیف جسٹس کے بیٹے کا آڈیو لیک کیس یکجا

سابق وزیر اعظم کی اہلیہ اور سابق چیف جسٹس کے بیٹے کا آڈیو لیک کیس یکجا
سورس: File

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا آ ڈیو لیک کیس سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کے کیس کے ساتھ یکجا کر دیا۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے پاکستان تحریکِ انصاف  کے چیئر مین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس کیس میں طلبی کے نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کا کیس آڈیو لیکس کیخلاف ان کی مرکزی درخواست کے ساتھ یکجا کر دیا۔

وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت میں پیش ہو کر کہا کہ پولیس نے ایف آئی اے کو بشریٰ بی بی کا وائس سیمپل لینے کے لیے کہا ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی اے نے پولیس کی درخواست پر بشریٰ بی بی کو سمن جاری کیا ہے۔


عدالت نے سمن معطلی کے حکم میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

مصنف کے بارے میں