پنجاب بھر میں سرکاری و نجی سکولوں میں چھٹیاں کردی گئیں

پنجاب بھر میں سرکاری و نجی سکولوں میں چھٹیاں کردی گئیں

لاہور : پنجاب بھر میں آشوب چشم کے باعث  کل  سے سرکاری ونجی اسکولز بند کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔  میٹرک کلاسز تک تمام بچوں کو کل چھٹی ہوگی۔


پیر کے روز سے آشوب چشم کے بچوں کو مرکزی دروازہ پر ٹیچر خود چیک  کریں گے۔ آشوب چشم کے مریض بچوں کو سکول میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 آشوب چشم کی وبا پنجاب بھر میں پھیل گئی ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں ہر چوتھا شخص آنکھوں کی بیماری کا شکار ہے۔ 

 دوسری جانب ربیع الاول ک کی مناسبت سے   وفاقی حکومت نے 29 ستمبرکو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کرچکی ہے ۔

 وفاقی حکومت نے بارہ ربیع الاول کی تعطیل کے حوالے سے کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

 مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق  ربیع الاول کا  باسعادت مہینہ  پیر 18 ستمبر سے شروع ہوا اور عید میلاد النبی 12 ربیع الاول 29 ستمبر کو  ہو گی۔

بارہ ربیع الاول کو عام تعطیل ہو گی جبکہ وفاقی حکومت کے تمام اداروں اور ہفتہ،اتوار کو چھٹی کرنے والے تمام نجی اداروں اور سکولوں میں 30 ستمبر بروز ہفتہ اور اتوار  یکم اکتوبر کو بھی چھٹی ہو گی۔ 

اس طرح طلبا کو جمعرات کے روز آشوب چشم کی وجہ سے چھٹی ہوگی جبکہ جمعہ کے روز بارہ ربیع الاول کے حوالے سے چھٹی ہوگی ۔ اس طرح  طلباو طالبات کو جمعرات سے اتوار تک چار چھٹیاں ہو جائیں گی ۔

مصنف کے بارے میں