امریکہ کا پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں، مفادات کو مقدم رکھیں گے:خواجہ آصف

11:53 AM, 27 Sep, 2025

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کیا جا رہا، اور اگر کوئی مطالبہ آئے گا تو پاکستان اپنے قومی مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ممکن ہے پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان تعلقات میں مثبت کردار ادا کر سکے، جس سے خطے میں امن کی صورتحال بہتر ہو سکتی ہے۔

وزیر دفاع نے یاد دلایا کہ پاک بھارت تنازعے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک فیصلہ کن کردار ادا کیا تھا، اور امریکی صدر کے اقدامات کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان سیریز فائر کو یقینی بنایا گیا تھا۔ ان کی کوششوں کی وجہ سے صدر ٹرمپ کو امن کے لیے نوبیل انعام کے لیے نامزد بھی کیا گیا تھا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کے قیام اور سفارتی کوششوں کو ترجیح دیتا ہے اور ہر ممکن کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

مزیدخبریں