"لاہور : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے علماء اور طلباء کے ساتھ ایک خصوصی نشست کی۔ لیفٹیننٹ جنرل کی آمد پر طلباء نے بھرپور استقبال کیا۔
اس موقع پر جامعہ کے مدیر اعلٰی سید جواد نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی شعور کی بیداری نسل نو کے لیے نہایت ضروری ہے تاکہ نوجوان اپنے معاشرتی اور قومی فرائض کو سمجھ سکیں اور ملک کی ترقی میں کردار ادا کریں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی نوجوانوں کو پاکستان کی سالمیت، دفاع اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ نشست طلباء اور علمی حلقوں میں قومی یکجہتی اور شعور کے فروغ کا ایک مثبت اقدام قرار دی گئی ہے۔