ایشیا کپ: پاک بھارت فائنل میں کپتانوں کا ٹرافی کے ہمراہ فوٹو شوٹ ہوگا یا نہیں؟

12:39 PM, 27 Sep, 2025

دبئی :ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار روایتی حریف پاکستان اور بھارت اتوار کو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ عام طور پر میگا ایونٹس میں فائنل سے پہلے دونوں ٹیموں کے کپتان ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کرواتے ہیں تاکہ امن اور کھیل کی روح کو اجاگر کیا جا سکے۔

تاہم، میڈیا ذرائع کے مطابق، پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری سیاسی اور سفارتی کشیدگی کے باعث اس بار فائنل سے پہلے کپتانوں کا روایتی فوٹو شوٹ منعقد نہیں ہوگا۔ منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ 27 ستمبر کو ایسا کوئی فوٹو شوٹ نہیں کیا جائے گا، تاہم میچ سے قبل اس معاملے پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے گروپ اور سپر فور مرحلے میں بھارتی ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا، جو اس کشیدگی کی ایک علامت سمجھا جا رہا ہے۔

فائنل میں دونوں ٹیموں کی ملاقات ایشیا کپ کے مداحوں کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہوگا، جس میں کھیل کے ساتھ ساتھ سفارتی رویوں پر بھی نگاہیں جمی ہوئی ہیں۔

مزیدخبریں