پنجاب میں جدید ایئر کوالٹی فورکاسٹ سسٹم متعارف، فضائی آلودگی کی بہتر پیش گوئی ممکن ہوگی

01:27 PM, 27 Sep, 2025


لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پاکستان کا جدید ترین ایئر کوالٹی فورکاسٹ سسٹم پنجاب میں متعارف کروا دیا گیا ہے۔ یہ نظام موسمی حالات اور فضائی آلودگی کی ریئل ٹائم پیش گوئی کرے گا، جس سے لاہور، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں فضائی آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

سینئیر صوبائی وزیر ماحولیات مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ سسٹم جدید سائنسی ماڈلز اور عالمی معیار کے "ونڈی" اور "یورو" ماڈلز کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔ اس میں عالمی فضائی انڈیکس کے ساتھ مقامی ضروریات کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔

وزیر ماحولیات نے سیکریٹری ماحولیات سلوت سعید، ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ اور ای پی اے کی ٹیم کو اس کامیاب منصوبے پر خراج تحسین پیش کیا۔ اس نظام کے تحت فضائی آلودگی کی ہفتہ وار رپورٹ بھی جاری کی جائے گی تاکہ عوام اور حکومتی اداروں کو بہتر معلومات فراہم کی جا سکیں۔

مزیدخبریں