وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا سیاحت کے عالمی دن پر پیغام

01:53 PM, 27 Sep, 2025

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ اس دن کا مقصد مقامی اور عالمی سطح پر سیاحت کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک سیاحت کے ذریعے اپنی معیشت کو مضبوط بنا رہے ہیں اور پنجاب سیاحتی لحاظ سے مالا مال ہے، جہاں کی خوبصورتی اپنی مثال آپ ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں سیاحوں کے تحفظ، سہولتوں اور آسائش کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے اور حکومت سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت نہ صرف معاشی ترقی کا ذریعہ ہے بلکہ مقامی لوگوں کو روزگار بھی فراہم کرتی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ پنجاب میں سیاحتی پوٹینشل سے بھرپور استفادہ کے لیے منصوبہ بندی کے تحت اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور صوبے میں نئے سیاحتی مقامات بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ پاکستان کی قدرتی خوبصورتی، مذہبی سیاحت اور تاریخی مقامات دنیا میں منفرد مقام رکھتے ہیں، جنہیں سیاحت کے فروغ سے عالمی سطح پر متعارف کرایا جائے گا۔

مزیدخبریں