کراچی: ورلڈ بینک نے ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس کے اشتراک سے جاری کردہ کنٹینر پورٹ پرفارمنس انڈیکس 2024 میں پورٹ قاسم کو دنیا کی 20 بہترین ترقی کرنے والی بندرگاہوں میں شامل کرتے ہوئے اسے نواں ترقی یافتہ پورٹ قرار دے دیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے کہا کہ یہ اعزاز حکومت کی اصلاحات اور جدید اقدامات کا نتیجہ ہے، جس کے باعث 2020 سے 2024 کے دوران پورٹ قاسم کی کارکردگی میں 35.2 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل نے جدید آپریشنز میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور پاکستان خطے کا ایک اہم شپنگ حب بن رہا ہے۔
وزیر نے کہا کہ بندرگاہ کی کارکردگی میں بہتری سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا اور پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔