ایشیا کپ 2025: بھارت کے دو کھلاڑیوں کی فٹنس پر تشویش، فائنل میچ کے امکانات متاثر؟

03:32 PM, 27 Sep, 2025

دبئی: ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان اور بھارت 28 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گے۔ میچ سے پہلے بھارتی بولنگ کوچ مورنے مورکل نے بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور بلے باز ابھیشیک شرما کی فٹنس پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ہاردک پانڈیا سری لنکا کے خلاف میچ میں ہیمسٹرنگ انجری کے باعث میدان سے باہر ہوگئے تھے جبکہ ابھیشیک شرما بھی اسی قسم کی چوٹ کی وجہ سے میچ کے آخری اوورز میں فیلڈ سے باہر رہے۔ مورکل نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا اور ان کی پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت اسی کے تحت ہوگی۔

بھارتی کوچ نے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ جارحانہ انداز میں کھیلتے ہیں اور بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما بھی ان کے خلاف بھرپور کھیل پیش کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کی موجودگی میچ کو سنسنی خیز بنائے گی اور شائقین اس مقابلے کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں