جان بوجھ کر پنجاب کے خلاف فیک پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا ندیم افضل چن کے بیانات پر سخت ردعمل

04:09 PM, 27 Sep, 2025

لاہور:عظمیٰ بخاری نے ندیم افضل چن کی طرف سے پنجاب کے بارے میں کیے گئے بیانات پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ندیم افضل چن پہلے اچھے انسان تھے لیکن اب وہ ذہنی تناؤ کا شکار معلوم ہوتے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ پنجاب کے قرضوں سے متعلق حقائق 26 اگست کو میڈیا کے ساتھ شیئر کیے جا چکے ہیں اور اس جھوٹے پروپیگنڈے کو دوبارہ پھیلانا پیکا ایکٹ کے تحت جرم ہے۔ عظمیٰ بخاری نے ہتک عزت کے قانون کا حوالہ دیتے ہوئے ندیم افضل چن کو کورٹ میں حقائق ثابت کرنے کی نصیحت بھی کی۔

مزیدخبریں