فی تولہ سونا 1900 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 97 ہزار 700 روپے تک پہنچ گیا

06:03 PM, 27 Sep, 2025

کراچی : ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی قیمت میں فی تولہ 1900 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 97 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 1629 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 40 ہزار 963 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔


عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 19 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3759 امریکی ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں