پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی، نقصانات کا مکمل ازالہ کیا جائے گا: مریم نواز

06:15 PM, 27 Sep, 2025

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ان کے نقصانات کا مکمل ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات سیلاب سروے مہم کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ متاثرین کو مہمانوں کی طرح تین وقت کا باعزت کھانا فراہم کیا جا رہا ہے، اور اب تک پنجاب بھر میں 25 لاکھ سے زائد افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں بھی عوام کو ان کی ضرورت تھی، وہ خود وہاں موجود رہی ہیں۔

خطاب کے دوران انہوں نے مخالفین پر بھی تنقید کی اور کہا کہ "پنجاب کام کر رہا ہے، باقی لوگ صرف تنقید کر رہے ہیں۔ تنقید کرنے والے بھی کچھ کام کر لیں۔"

مریم نواز کا کہنا تھا کہ "کچھ لوگ کہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ کیمرے کے سامنے آتا ہے، تو میں کہتی ہوں کہ جب کام ہوتا ہے تو وہ خود بولتا ہے۔ جو چپ کرکے بیٹھا رہے، وہ کام نہیں بلکہ آرام کر رہا ہوتا ہے۔"

مزیدخبریں