سنگاپور اوپن سینئر امیچر گالف چیمپئن شپ: پاکستانی گالفرز کی نمایاں کارکردگی

05:16 PM, 27 Sep, 2026

سنگاپور : پاکستانی گالفرز نے سنگاپور اوپن سینئر امیچر گالف چیمپئن شپ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کردیا۔

پاکستان کے احمد ظفر حیات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 223 کے مجموعی سکور کے ساتھ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ان کی کامیابی پاکستانی گالف کے لیے ایک اہم اعزاز قرار دی جا رہی ہے۔

ایونٹ میں پاکستان کے ایک اور گالفر عمر اعجاز نے بھی متاثر کن کھیل پیش کیا اور 229 کے اسکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ محمد احمد منان نے مجموعی طور پر 250 سکور کیا۔

سنگاپور کے عالمی معیار کے گالف کورس پر پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی نے ان کی صلاحیتوں کو نمایاں کیا۔ احمد ظفر حیات کی کامیابی سے پاکستانی گالفرز کے لیے بین الاقوامی سطح پر مزید مواقع اور حوصلے کی راہ بھی ہموار ہوئی ہے۔

مزیدخبریں