ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ: پاکستانی ایتھلیٹ بلال احمد نے دو گولڈ میڈلز جیت لیے

05:24 PM, 27 Sep, 2026

تھائی لینڈ : تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والی ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک سپورٹس چیمپئن شپ میں پاکستان کے بلال احمد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو طلائی تمغے حاصل کرلیے۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بلال احمد نے پہلے 180 سینٹی میٹر ایتھلیٹ فزیک کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

کامیابی کا سلسلہ یہیں نہیں رکا، بلال احمد نے اوور آل ایتھلیٹ فزیک مقابلے میں بھی عمدہ کارکردگی دکھائی اور گولڈ میڈل جیت لیا۔

58ویں ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک اسپورٹس چیمپئن شپ میں بلال احمد کی دوہری کامیابی پاکستان کے لیے ایک نمایاں اعزاز ہے۔

مزیدخبریں