پی این ایس ایم ہنگور کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیاب، نیول چیف نے مشاہدہ کیا

05:22 PM, 27 Sep, 2026

اسلام آباد،کراچی: پاک بحریہ کی آبدوز پی این ایس ایم ہنگور نے شمالی بحیرۂ عرب میں پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل کرلی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس ایم ہنگور نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے اینٹی شپ کروز میزائل کامیابی سے فائر کیا۔ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے فائرنگ کے عملی مظاہرے کا مشاہدہ کیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ہنگور کی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ پاک بحریہ کی زیرِ آب جنگی صلاحیتوں میں اہم سنگِ میل ہے۔

 نیول چیف نے آبدوز کی جنگی صلاحیت اور عملے کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ زیرِ آب جنگی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ آپریشنل تیاری اور قابلِ اعتماد دفاعی صلاحیت کے لیے ناگزیر ہے۔

 ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاک بحریہ پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پُرعزم ہے۔

مزیدخبریں