ٹی موبائل کی نئی پیشکش، آئی فون 18 پرو مفت حاصل کرنے کا موقع

05:44 PM, 27 Sep, 2026

امریکہ : امریکی موبائل نیٹ ورک کمپنی ٹی موبائل نے صارفین کے لیے آئی فون 18 پرو مفت حاصل کرنے کی نئی پیشکش متعارف کرا دی ہے۔ کمپنی کی جانب سے یہ آفر مخصوص شرائط پوری کرنے والے نئے اور موجودہ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو ٹی موبائل کا ’ایکسپیرئنس بِیانڈ‘ پلان اختیار کرنا ہوگا۔ نئے صارفین اپنا موجودہ موبائل نمبر ٹی موبائل نیٹ ورک پر منتقل کرکے اس آفر کے اہل ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب ٹی موبائل کے موجودہ صارفین بھی کسی اہل سمارٹ فون کو ٹریڈ اِن کرکے آئی فون 18 پرو کے لیے اس پیشکش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

کمپنی فون کی قیمت براہِ راست معاف کرنے کے بجائے 36 ماہانہ بل کریڈٹس کے ذریعے مکمل رعایت فراہم کرے گی۔ یعنی صارفین کو تین سال تک متعلقہ ٹی موبائل پلان برقرار رکھنا ہوگا تاکہ تمام کریڈٹس حاصل کیے جاسکیں۔

اس طرح ابتدائی طور پر فون کی قیمت کریڈٹس کے ذریعے پوری ہوجائے گی، تاہم مکمل رعایت حاصل کرنے کے لیے صارف کو آفر کی مقررہ مدت اور شرائط پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔

مزیدخبریں