کابل: افغانستان کے صوبہ نورستان اور کنڑ کے مختلف علاقوں میں طالبان اور مسلح مزاحمتی گروہوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
رپورٹس کے مطابق کَمَدیش میں طالبان کے خلاف کارروائیوں کے دوران 9 طالبان اہلکار ہلاک، 11 زخمی جبکہ 9 کے لاپتا ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لڑائی کا دائرہ کَمَدیش سے بڑھ کر کنڑ کے مختلف علاقوں تک پھیل گیا ہے، جہاں فریقین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
افغانستان فریڈم فرنٹ نے کَمَدیش میں طالبان کے بعض چیک پوسٹوں پر قبضے اور طالبان اہلکاروں کو بعض علاقوں سے پسپا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم ان دعوؤں اور ہلاکتوں کے اعداد کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔
نورستان اور کنڑ کے متاثرہ علاقوں میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔