میجر شبیر شریف شہید کا 75 واں یوم ولاد ت آج منایا جارہا ہے

میجر شبیر شریف شہید کا 75 واں یوم ولاد ت آج منایا جارہا ہے
کیپشن: فائل فوٹو

عارف والا:سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے بڑے بھائی میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر) کا 75 واں یوم ولادت آج نہایت عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور: کاسمو پولیٹن کلب کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 افراد ہلاک
میجر شبیر شریف شہید کے یوم ولادت کے موقع پر ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے میانی صاحب قبرستان میں ان کے مزار پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی اور فاتحہ خوانی کی تقریب انعقاد پذیر ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:ایفی ڈرین کیس،بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی کی جائیداد قرقی کا حکم دیدیا گیا

یاد رہے کہ میجر شبیر شریف شہید 28 اپریل 1943 ءکو ضلع گجرات کے قصبہ کنجاہ میں پید اہوئے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کا کول میں تربیت حاصل کرنے کے بعد پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے 1971 کی جنگ میں ہیڈ سلیمانکی کے محاذ پر6 دسمبرکو جام شہادت نوش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف کی ازبک صدر سے ملاقات، دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا

میجر شبیر شریف شہید سے قبل ان کے ماموں میجر عزیز بھٹی شہید نے بھی نشان حیدر حاصل کیا جبکہ جنرل (ر) راحیل شریف جو کو میجر شبیر شریف شہید کے چھوٹے بھائی ہیں کو پاکستان کے آرمی چیف رہنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ وہ ان دنوں سعودی عرب میں اسلامی فوجی اتحاد کی اہم ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں