غلامی کی زنجیریں توڑنے پرہم اقبال کے شاہین بنیں گے ،عمران خان

غلامی کی زنجیریں توڑنے پرہم اقبال کے شاہین بنیں گے ،عمران خان

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا غیرملکی مداخلت سے  ملک میں پتلے بٹھادیئے گئے ہیں ،پاکستان نےجس  طرف جانا تھا  بدقسمتی سے  ہم نہ جاسکے،عمران خان نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ  غلامی کی زنجیریں توڑنے پرہم اقبال کے شاہین   بنیں گے ۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن کا کہناتھا قوم 27ویں رمضان کی مقدس رات میں پاکستان کیلئے دعا کریں ،پاکستان ایک نظریئے کے تحت بناتھامگر غیرملکی مداخلت سے  ملک میں پتلے بٹھادیئے گئے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا  پاکستان کو اسلام کے اصولوں پرکھڑے کرناچاہئے تھا،ہم نےجس پاکستان کی طرف جانا تھا ،بدقسمتی سے نہ جاسکے،عمران خا ن نے کہااقبال کے شاہین  تب ہی  بنیں گے جب غلامی کی زنجیریں توڑیں گے ۔

بنی گالہ میں دعا کی تقریب  سے خطاب میں سابق وزیراعظم نے اپیل کی کہ قوم 27ویں رمضان کی مقدس رات میں پاکستان کیلئے دعا کریں ۔