نئی دہلی: بھارت میں پہلگام حملے کے بعد حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں۔ ایک بھارتی خاتون نے مودی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ پہلگام حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے اور ابھی تک کسی ذمہ دار کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
خاتون نے کہا، "آپ پاکستان کا پانی روکنے کی بات کرتے ہیں، لیکن دہشت گردوں کو کیوں نہیں پکڑا جا رہا؟" انہوں نے بھارتی حکومت کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "بھارت میں مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دینے والے کو ماضی کے واقعات کا جائزہ لینا چاہیے۔" ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ہندو مسلم تفریق پیدا کر رہی ہے۔
انہوں نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا، "آپ کشمیریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور کشمیری طلباء کو بلاوجہ ہراساں کیا جا رہا ہے۔" "
خاتون کے سوالات اور تنقید کے بعد یہ سوالات اٹھتے ہیں کہ آیا مودی حکومت اپنے وعدوں پر عمل کر سکے گی اور عوام کے سوالات کا جواب دے پائے گی۔