لاہور: پاکستان کے راستے افغانستان تک بھارتی تجارتی سامان کی ترسیل بند ہونے سے بھارت کو ایک ارب 14 کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔ پاکستان بزنس فورم نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی سامان کی پاکستان کے ذریعے ترسیل کا تخمینہ سالانہ 64 کروڑ ڈالر تھا، جو بندش کے باعث متاثر ہو چکا ہے۔
فورم کے مطابق، اپریل 2024 سے جنوری 2025 کے درمیان بھارت نے پاکستان کو تقریباً 50 کروڑ ڈالر مالیت کی اشیاء برآمد کیں، جبکہ بھارت سے پاکستان کی درآمدات محض چار لاکھ بیس ہزار ڈالر رہ گئیں،
پاکستان بزنس فورم نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پانی کی بندش، فضائی حدود کی معطلی یا سرحدی راستوں کی بندش کو پاکستان اعلانِ جنگ تصور کرے گا۔
فورم کا مزید کہنا تھا کہ ان اقدامات کے نتیجے میں نہ صرف تجارتی تعلقات متاثر ہو رہے ہیں بلکہ خطے میں سیاسی اور اقتصادی استحکام کو بھی شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔