سپین، فرانس اور پرتگال میں بلیک آؤٹ؛ لاکھوں افراد متاثر

06:54 PM, 28 Apr, 2025

سپین :سپین، فرانس اور پرتگال میں ہونے والے بڑے بلیک آؤٹ نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا۔ بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے ان ممالک کے مختلف حصوں میں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا، جس کے باعث شاہراہوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک جام ہوگیا۔ اس کے علاوہ، ہوائی اڈوں پر بھی پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔

پرتگال کے یوٹیلیٹی ادارے "REN" کے مطابق یہ بجلی کا بحران پورے آئبیریائی جزیرہ نما اور فرانس کے کچھ حصوں تک پھیل چکا ہے۔ اسپین اور پرتگال کی حکومتوں نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیے ہیں، جبکہ بجلی کی بحالی کے لیے ایمرجنسی اقدامات جاری ہیں۔

فرانس اور پرتگال میں ٹریفک سگنلز کی بندش اور میٹرو سروس کی معطلی نے روزمرہ زندگی کو متاثر کیا، جب کہ اسپین میں بھی کئی ہوائی اڈوں پر پروازوں میں تاخیر کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ فرانس میں بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے، تاہم اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں