لاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش: گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار

08:31 AM, 28 Apr, 2026

لاہور: صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش نے موسم کا نقشہ بدل دیا۔ کینال روڈ، جوہر ٹاؤن اور ٹھوکر نیاز بیگ سمیت شہر کے دیگر حصوں میں بادل برسنے سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور فضا ٹھنڈی ہو گئی ہے۔

درجہ حرارت کی صورتحال محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

مستقبل کی پیش گوئی محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ شہر میں مطلع ابر آلود ہے اور مختلف علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے دن بھر جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس تبدیلی سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے اور مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھے ہیں۔

مزیدخبریں