کراچی : پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ آج ایونٹ کا سب سے اہم میچ 'کوالیفائر' پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس میچ کی فاتح ٹیم براہِ راست فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی، جبکہ ہارنے والی ٹیم کو فائنل میں پہنچنے کا ایک اور موقع ملے گا۔
آج جو بھی ٹیم جیتے گی، وہ براہِ راست فائنل میں جگہ بنا لے گی۔شکست خوردہ ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوگی بلکہ اسے پہلے ایلیمنیٹر کی فاتح ٹیم کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے گا۔ سٹیڈیم کے دروازے تماشائیوں کے لیے کھل گئے
شائقینِ کرکٹ کے لیے سب سے بڑی خوشخبری وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سامنے آئی ہے۔ وزیراعظم نے گزشتہ روز کوالیفائر اور دونوں ایلیمنیٹرز میں تماشائیوں کو سٹیڈیم آنے کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔وزیراعظم کے اس اعلان کے بعد کرکٹ فینز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور کراچی میں میچ کی ٹکٹوں کے لیے لمبی قطاریں لگ گئی ہیںکراچی میں شائقین کی بڑی تعداد سٹیڈیم میں بیٹھ کر اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے ٹکٹوں کی خریداری میں مصروف ہے۔
پی ایس ایل الیون کا بڑا ٹکراؤ: پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج کوالیفائر میں مدمقابل، فائنل کی ٹکٹ کس کی ہوگی؟
11:18 AM, 28 Apr, 2026