ہنان/شاؤشان : صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے دورہ چین کے چوتھے روز کی اہم ترین مصروفیت چین کے عظیم انقلابی رہنما چیئرمین ماؤزے تنگ کے آبائی شہر ’شاؤشان‘ کا دورہ رہا۔ صدرِ مملکت نے صوبہ ہنان پہنچ کر چینی انقلاب کے بانی کو ان کی عظیم جدوجہد پر زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
دورے کے دوران صدر زرداری کو چیئرمین ماؤ کی زندگی کے ابتدائی دور اور ان کی سیاسی فکر کی تشکیل کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ کن عوامل نے ماؤزے تنگ کی سوچ کو متاثر کیا اور کس طرح انہوں نے جدید چین کی بنیاد رکھی۔
صدرِ مملکت کو ان اداروں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا جو شاؤشان میں تاریخی مواد کے تحفظ اور نئی نسل کو انقلابی تاریخ سے روشناس کرانے کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ صدر زرداری نے تاریخی مقامات کے بہترین انتظام اور چینی قوم کی اپنے عظیم رہنما سے عقیدت کو سراہا۔
صدر زرداری کا چیئرمین ماؤ کے آبائی شہر شاؤشان کا دورہ، چینی انقلاب کے بانی کو شاندار خراجِ عقیدت
12:05 PM, 28 Apr, 2026