نیو دہلی/اسلام آباد : پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی میڈیا کا حقائق کے برعکس پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا اور اشتعال انگیز بیانیہ پوری طرح بے نقاب ہو گیا ہے۔ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر ذمہ دارانہ صحافت کے بجائے پاکستان سے 'بدلہ' لینے اور حملے کرنے کے لیے من گھڑت کہانیاں گھڑنا شروع کر دیں، جس کا مقصد مودی سرکار کے مذموم سیاسی عزائم کو تقویت دینا ہے۔
بھارتی صحافیوں اور اعلیٰ حکام کے درمیان ہونے والی حالیہ میٹنگز کی اندرونی کہانیوں نے بھارتی سکیورٹی فورسز کی ناکامی کا پول کھول دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اپنی سکیورٹی ایجنسیوں کی ناکامی کو چھپانے کے لیے بھارتی میڈیا نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کی۔بھارتی میڈیا مودی سرکار کے سیاسی فائدے کے لیے معاشرے میں مسلسل مسلمان دشمنی کا زہر گھول رہا ہے تاکہ عوامی ہمدردیاں حاصل کی جا سکیں۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے جنگی ماحول پیدا کرنے کی کوششوں کا مقصد عالمی برادری کی توجہ اصل حقائق سے ہٹانا ہے۔ بھارتی ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر دفاعی تجزیہ کار اور صحافی کھلے عام پاکستان کے خلاف جارحیت پر اکسا رہے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ تمام ڈرامہ مودی حکومت کو سیاسی طور پر مضبوط کرنے اور اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے رچایا گیا ہے۔
پہلگام فالس فلیگ آپریشن: بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف زہریلا بیانیہ بے نقاب، اشتعال انگیزی کا بھانڈا پھوٹ گیا
12:46 PM, 28 Apr, 2026