اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اصلاحات کے نتیجے میں ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور جی ڈی پی کی شرح 4 فیصد تک رہنے کی امید ہے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب ڈالر سے زائد سرپلس رہا، جو کہ معاشی استحکام کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ قرضوں کی ادائیگی میں کمی سے حکومت کو مالی گنجائش حاصل ہوگی، جبکہ یورپی یونین پاکستانی برآمدات کے لیے ایک انتہائی مفید منڈی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معاشی اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری رہے گا تاکہ ترقی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ سکیں۔
ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن، کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب ڈالر سے زائد سرپلس رہا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
01:45 PM, 28 Apr, 2026