عامر خان جذباتی ہو گئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

09:35 PM, 28 Apr, 2026

دبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار و پروڈیوسر عامر خان اپنے بیٹے جنید خان کی آنے والی فلم Ek Din کی میوزک لانچ تقریب کے دوران جذباتی ہو گئے اور آبدیدہ نظر آئے۔

یہ تقریب ’’ایک دن کی محفل‘‘ کے عنوان سے دبئی میں منعقد کی گئی، جس میں فلم کی کاسٹ، پروڈکشن ٹیم اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں عامر خان کو جذبات پر قابو پانے کی کوشش کرتے اور آنکھیں پونچھتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تقریب میں اداکارہ سائی پلوی بھی موجود تھیں، جو اس فلم کے ذریعے ہندی سینما میں اپنا ڈیبیو کر رہی ہیں۔ عامر خان نے اس موقع پر سائی پلوی کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے انہیں موجودہ دور کی نمایاں اداکارہ قرار دیا۔

اپنے مختصر خطاب میں انہوں نے مزاحیہ انداز میں اپنے بیٹے جنید خان کی کارکردگی پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اچھا کام کیا ہے، جس پر حاضرین نے قہقہے لگائے۔

تقریب کے دوران عامر خان نے فلم کا ایک گانا بھی پیش کیا جسے شرکاء نے بھرپور سراہا۔

فلم Ek Din کی ہدایتکاری سنل پانڈے نے کی ہے جبکہ اسے عامر خان، منصور خان اور اپرنا پورہت نے مشترکہ طور پر عامر خان پروڈکشنز کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ رومانوی ڈرامہ فلم یکم مئی کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی، جس کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
 
 
 

مزیدخبریں