لندن نہیں جا رہی بلکہ الیکشن مہم چلاؤں گی: مریم نواز

لندن نہیں جا رہی بلکہ الیکشن مہم چلاؤں گی: مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ حلقہ این اے 120 میں پارٹی کے رہنما اورکارکنان الیکشن مہم کوتیز کریں . آئندہ چند روزمیں خود ڈورٹو ڈور الیکشن مہم کا سلسلہ شروع کروں گی .انہوں نے مزید کہا کہ کہتی ہیں کہ لندن نہیں جا رہی بلکہ الیکشن مہم چلاؤں گی.

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے پارٹی کے رہنما اورکارکنان سے کہا ہے کہ  الیکشن مہم تیز کر دیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈورٹو ڈور کمپئن کا سلسلہ آئندہ چند روزمیں شروع کروں گی. میرے والد صادق اور امین ہیں ان کی محبت دلوں سے نہیں نکالی جاسکتی.مخالفین جو مرضی کرلیں این اے 120کا معرکہ ن لیگ ہی جیتے گی.ن لیگ کی جیت نوشتہ دیوار ہے.

مریم نواز نے کہا کہ تم جتنی بار نواز شریف کو نکالو گے اللہ تعالی انہیں اتنی بار زیادہ ووٹوں سے جتوائے گا. جب سے نواز شریف کو وزارت عظمی سے علیحدہ کیا تو یہ کہنا غلط نہ ہوگااللہ نے پہلے زیادہ عزت دی ہے.انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم کے دوران محنت میں کمی نہیں آنی چاہئے یہ ایک حلقہ کے الیکشن نہیں ہے۔