بھارتی فلم ”اے جینٹل مین“ ریلیز کے ساتھ آن لائن لیک ہو گئی

بھارتی فلم ”اے جینٹل مین“ ریلیز کے ساتھ آن لائن لیک ہو گئی

ممبئی: بالی ووڈ فلم ”اے جینٹل مین“ ریلیز کے ساتھ ہی آن لائن بھی لیک ہو گئی۔

فلم ”اے جینٹل مین“جس کی اہم کاسٹ میں اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ جیکولین فرنینڈس شامل ہیں سنیما گھروں کی زینت بننے کے ساتھ آن لائن بھی لیک ہو چکی ہے اور سوشل میڈیا پر ڈاون لوڈ لنکس بھی شائقین سے شیئر کئے گئے ہیں۔
فلم کے ہدایتکار راج اور ڈی کے نے فلم کے لیک ہونے پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائریسی کے ذمہ داران کا سراغ لگا کر انہیں کڑی سزا دی جائے تاکہ کسی بھی فلم کے پورے عملے کی محنت ضائع نہ جائے۔

مصنف کے بارے میں