'امید ہے کہ عمران خان کے دور حکومت میں کرکٹ میں بہتری آئے گی'

'امید ہے کہ عمران خان کے دور حکومت میں کرکٹ میں بہتری آئے گی'
کیپشن: وزیر اعظم عمران خان کے دور حکومت میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آئے گی، انضمام الحق۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دور حکومت میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آئے گی۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی پہلی محبت کرکٹ ہے اور امید ہے کہ ان کے دور حکومت میں کھیل میں بہتری آئے گی۔

گوجرانوالہ میں شعیب اختر کے ہمراہ لاہور قلندرز کی پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ صرف اسے نکھارنے کی ضرورت ہے جبکہ پہلے دن کوئی وسیم اکرم، شعیب اختر اور عاقب جاوید نہیں بن سکتا۔

شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان میں ہر حصے میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے اور یہاں کے لوگ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں۔