کاروباری مواقع بڑھانے کیلئے تمام اقدامات کی خود سرپرستی کرونگا:وزیر اعظم

کاروباری مواقع بڑھانے کیلئے تمام اقدامات کی خود سرپرستی کرونگا:وزیر اعظم
کیپشن: Image Source : Facebook IK

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کاروبار کے فروغ میں پاکستان کی رینکنگ کو بہتر بنائیں گے ،میںکاروباری مواقع بڑھانے کیلئے تمام اقدامات ، سرگرمیوں کی خود سرپرستی کروں گا۔

اجلاس میں کاروبار میں حائل غیرضروری قوانین ،قواعد و ضوابط ختم کرنے ،کاروبار میںرکاوٹ ڈالنے والی بیوروکریسی کے صوابدیدی اختیارات بھی ختم کرنے اور ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں اعانت کیلیے آئی ٹی کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ۔

بدھ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سرمایہ کاری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں کمپنیوں کی رجسٹریشن کا عمل سہل کرنے کے قوانین ، ملک بھر میں کاروباری مواقع بڑھانے کی تجاویز کاجائزہ لیا گیا ، اجلاس میں مشیرتجارت عبدالرزاق داود،ڈاکٹرعشرت حسین ،صوبائی وزیر میاں اسلم سمیت ودیگرحکام نے شرکت کی۔

وزیر اعظم نے پنجاب میں صنعتی زون بنانے کی تعریف اور کو شرکاءکو ہدایات دیتے کہا کہ پنجاب حکومت کو آئی ٹی سے متعلق تجاویز تیار کریں اور کاروباری مواقع بڑھانے کیلیے متعلقہ صوبوں، اداروں کا ہر ہفتے اجلاس بلایاجائے ، کاروبار میں حائل غیرضروری قوانین ،قواعد و ضوابط ختم کرنے ،رکاوٹ ڈالنے والی بیوروکریسی کے صوابدیدی اختیارات بھی ختم کرنے اور ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں اعانت کیلئے آئی ٹی کو فروغ دینے کابھی فیصلہ کیاگیا۔ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی کی مختلف قوانین پر وزیر اعظم عمران کو بریفنگ دی ۔