دست درازی کا نشانہ بننے والی ٹک ٹاکر عائشہ آج ملزمان کی شناخت کریں گی

دست درازی کا نشانہ بننے والی ٹک ٹاکر عائشہ آج ملزمان کی شناخت کریں گی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ہجوم کی دست درازی کا نشانہ بننے والی ٹک ٹاکر خاتون آج کیمپ جیل میں مبینہ ملزمان کی شناخت کریں گی۔ 
نیو نیوز کے مطابق گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر خاتون کیساتھ ہجوم کی دست درازی کے معاملے میں گرفتار 144 گرفتار ملزمان کی شناخت پریڈکیمپ جیل میں آج ہو گی اور متاثر ٹک ٹاکر خاتون کیمپ جیل میں مبینہ ملزمان کی شناخت کریں گی۔ 
سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد کو شناخت پریڈ کےلئے مقرر کیا گیا تھا تاہم وہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے جس کے بعد سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ اعجاز ثناءاللہ جج مقرر کر دئیے گئے ہیں۔ 
واضح رہے کہ یوم آزادی کے روز گریٹر اقبال پارک میں ہجوم نے خاتون ٹک ٹاکر کیساتھ دست درازی کی اور اس معاملے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کا آغاز کیا۔