سالگرہ کی خوشیاں مناتے ہوئے 3 دوستوں کے ساتھ افسوسناک حادثہ

سالگرہ کی خوشیاں مناتے ہوئے 3 دوستوں کے ساتھ افسوسناک حادثہ
سورس: file photo

نئی دہلی : دوست کی سالگرہ کی خوشی منانے والے تین نوجوانوں کے ساتھ اندوہناک حادثہ پیش آگیا ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق  ریاست تلنگانہ میں تین کم عمر لڑکے جن کی عمریں 15 سال کے لگ بھگ تھیں اپنے ایک دوست کی سالگرہ کا کیک خریدنے کے لئے موٹرسائیکل پر بازار گئے ۔ 

کیک خرید کر واپس آرہے تھے کہ تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے ان کی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی ۔ 

حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ تینوں دوستوں نے موقع پر ہی جان دے دی، حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

خوفناک حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت جیہ وردھن ، وشنو اور ورا پرساد کے ناموں سے ہوئی ہے، مرنے والوں  کی لاشیں  گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے شہر کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔